عوام باشعور، ترقی اور اپنے مستقبل کو تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں ،سردار اسلم بزنجو

ماضی میں بھی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کیا تھا،آئندہ بھی یہ فریضہ سرانجام دیں گے ، وزیر زراعت بلوچستان

بدھ 6 ستمبر 2017 19:16

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر زراعت و فنانس سردار محمد اسلم بزنجو،نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء و میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ عوام باشعور ہے وہ صرف اور صرف ترقی اور اپنے مستقبل کو تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں ۔عوام کی یہ خواہش نیشنل پارٹی نے ہی پوری کردی ہے ، یونیورسٹیز اور کالج بنانے کے علاوہ بڑے پیمانے پر اسکولز کی اپ گریڈیشن اور نئے اسکولز کے قیام کے لئے نہ صرف اقدامات کی ہیں بلکہ ان کو جامعہ عملی بھی پہنانے میں ہم کامیاب ہوچکے ہیں ۔

ہماری روزِ اوّل سے یہی کوشش رہی ہے کہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے ، یہاں مذید تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں آئے مراکز صحت فعال ہوں عوام کی فلاح و بہبود صحیح معنوں میں ہوں اس مشن پر کام کر کے عوام کو ترقی دینے کی بہت کوششیں کی ہیں ہمیں اس میں کافی حد تک کامیابی بھی ملی ہے صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاکہ ہم ہرفورم پر عوام کے مسائل کے حل کے لئے جاتے ہیں اور کچھ لیکر آتے ہیں خضدار میں سڑکوں کی تعمیر ہو ، یا فلاح وبہبود کے دیگر کام ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، صحت ، تعلیم ، بے روزگاری کا خاتمہ و دیگر تمام شعبوں پر ہم نے کام کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اور اب بھی کروڑ ں روپے کے ترقیاتی کام ہورہے ہیں ۔ ہم نے ماضی میں بھی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کیا تھااور آئندہ بھی یہ فریضہ سرانجام دیں گے ۔میئر خضدار میرعبدالرحیم کرد نے اپنے خطاب میں کہاکہ عوام کے مسائل و مشکلات کو نیشنل پارٹی میںگزشتہ ماضی میں بھی حل کرنے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریگی ۔ آج خضدار شہر میں کروڑ وں روپے کی لاگت سے اسکیمات بن چکے ہیں جن پر کام ہورہاہے اور بعض مکمل بھی ہوچکے ہیں وہ سب ہی نیشنل پارٹی کی مرہون منت ہے ۔

عوام مستقبل میں بھی تبدیلی دیکھیں گے اور محسوس کریں گے ۔ مردم شماری بلوچ عوام کے لئے موت و زیست کا معاملہ تھا جس میں ہماری جماعت نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور عوام کو شعور وآگاہی دی ہم نے کافی حد تک محنت کی اور اس میں کافی حد تک کامیابی بھی ملی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں