خضدار کے قریب کار گاڑی الٹ گئی ،ایک شخص جاں بحق ،چار زخمی

بدھ 6 ستمبر 2017 19:28

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) خضدار کے قریب کار گاڑی الٹ گئی ایک شخص جاں بحق چار زخمی ہوگئے ، ایدھی ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ایدھی رضاکاروں نے بتایا کہ بدھ کی شام کو خضدار کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی وٹز کار گاڑی پیر عمر کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے ہمایوں خان خلجی ولد حیات خان جاں بحق ہوگیا اور اس کے دیگر رشتہ دار ظہوراحمد باچاخان سمیع اللہ گلزار خان زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جنہیں ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ٹیچنگ ہسپتال خضدا رپہنچایا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں