خضدار پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرلی ، ملزم گرفتار

جمعرات 7 ستمبر 2017 19:08

خضدار۔07 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2017ء) خضدار پولیس نے ایک چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار اور پک اپ تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو خضدار پولیس نے صدر تھانہ کے حدود میں ایک چھاپے کے دوران بھاری مقدار میںمنشیات بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار اور پک اپ بھی تحویل میں لے لی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی خضدار عبدالعزیز جکھرانی نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی علی الصبح خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک پک اپ بھاری مقدار میں خضدار سے براستہ کرخ سندھ منشیات سمگل کی جارہی ہے جس پر ایس ایچ او صدر تھانہ شربت خان کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیکر مذکورہ پک اپ کا پیچھا کیا گیا‘ خیراوہ کے مقام پر پک اپ کو تحویل میں لیکراسکی تلاشی لی گئی جس کے خفیہ خانوں سے 35 کلو گرام چرس بر آمد کرکے ملزم نصراللہ ساکن باغبانہ کو گرفتارکرکے گاڑی تحویل میں لیکر مقدمہ درج کیا گیا۔ مزید تحقیقات جا ری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں