پولیوجیسے موذی مرض کی مکمل بیخ کنی کیلئے کوششیں جاری ہیں ،حاجی سہیل الرحمن بلوچ

جامعہ حکمت عملی کے تحت انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنا کر موذی مرض کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جاسکتا ہے،ڈپٹی کمشنر خضدار

جمعہ 8 ستمبر 2017 22:17

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ پولیوجیسے موذی مرض کی مکمل بیخ کنی کے لئے کوششیں جاری ہیں ،جامعہ حکمت عملی کے تحت انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنا کر اس موذی مرض کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔مستقبل کے معماروں کو پولیومرض کی وائرس سے جو خطرات لاحق ہیں اس کا تدارک ہر فرد کی ذمہ داری ہونی چاہئے ۔

جب سب مل کر اس موذی مرض کے خاتمہ کے لئے کوششیں کر لیں گے تو قوم نہ صرف ضلع بلکہ پورے ملک کو پولیو سے پاک کرنے میں کامیاب ہونگے ۔یہ بات انہوںنے پولیو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ ہیلتھ اور پولیو نمائندگان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ پولیو مہم جو کہ پورے ضلع میں شروع ہورہاہے اور جتنی بھی ٹیمیں ہیں وہ گھر گھر جا کر پولیو کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور کوشش ہو کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہ جائے بلکہ ضلع بھر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ہر صورت میں پلائے جائیں۔

(جاری ہے)

پولیو کا قطرہ پلانا انتہائی لازمی ہے جس کے لئے سب اپنی بار آور کوششیں بروئے کا ر لا کر اس کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کریں انہوںنے کہاکہ والدین پر بھی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پولیو مہم کے خاتمہ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔تین روز ہ پولیو مہم 18ستمبر سے شروع ہورہاہے ۔اس کے لئے ابھی سے تیاریاں جاری رکھیں ۔ اجلاس میں پولیونمائندے ڈی ایچ او خضدار ودیگر آفیسران کی بڑی تعداد موجود تھی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار کو بریفنگ دی گئی کہ تین روز ہ پولیو مہم میں ایک لاکھ 23ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں