میونسپل کارپوریشن خضدار کا اجلاس ،بولان مائننگ انٹر پرائزز خضدار کی عوام کے ساتھ ناانصافی ،شہری مسائل پر بحث
بولان مائننگ انٹر پرائزز خضدار شہر سے بے تحاشا معدنیات نکال کر کروڑ وں روپے کمارہی ہے ،مفتی عبدالقادر شاہوانی خضدار شہر اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اس نے آج تک کچھ بھی نہیں کیا ہے،مسائل کے حل کے لئے خصوصی اقدامات کرنے ہونگے ،شرکاء کا مطالبہ
بدھ 13 ستمبر 2017 20:44
(جاری ہے)
اس سے قبل میونسپل کارپوریشن خضدار اسمبلی کا اجلاس زیر صدارت اسپیکر وڈپٹی چیئرمین خضدار مفتی عبدالقادر شاہوانی منعقد ہوا۔
اجلاس میں میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد بھی شریک تھے ۔اجلا س کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کے ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اجلاس میں اراکین نے شہرکے مسائل ، فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور میونسپل کارپوریشن کو ان کو مقاصد کے مطابق چلانے کے بارے میں سیر حاصل بحث کی ۔اجلا س سے میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ،مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میر عبدالرحمن زہری ، رئیس جاوید سوز،نیشنل پارٹی خضدار کے صدر رئیس بشیراحمد مینگل عبیداللہ گنگو عبدالسلام، اپوزیشن رہنماء ڈاکٹر محمد بخش مینگل،بی این پی عوامی کے رہنماء عبدالصمد کرد، جے یوآئی کے رہنماء مولانا عبدالرحیم حافظ حمیداللہ مینگل،چیف یاسر بلوچ ودیگر ممبران نے خطاب کیا۔میونسپل کارپوریشن خضدارکے رکن رئیس جاوید سوز مینگل اور رئیس بشیراحمد مینگل نے کہاکہ خضدار میں بولان مائننگ مست ہاتھی بن چکی ہے جس سے آج تک عوام کوکوئی فائدہ نہیں مل رہاہے ۔ہم باہر سے بھیک تو مانگ لیتے ہیں لیکن بی ایم ای کی صورت میں وسائل پیدا کرنے والا ایک صنعت ہمارے پاس موجود ہے اس کو ہم کچھ بھی نہیں کہہ رہے ہیں ہمارے سامنے ہے کہ بی ایم ای میںکام کرنے والا معمولی چپراسی بھی مالدار بن چکے ہیں تاہم خضدار کے شہریوں کو اس صنعت سے کوئی بھی فائدہ نہیں مل رہاہے ۔بی ایم ای میں بیٹھے آفیسر شاہی خضداراور فیروز آباد کے عوام کو تیسرے درجے کی شہری سمجھتے ہیں اور ہمیں آج تک کچھ بھی ملا ہے ۔ لڈاینڈزنک کی صورت میں اب ایک قیمتی پتھر بھی نکل رہی ہے یہ نیو معدنیات اب اور زیادہ پیسے لائیگی تاہم عوام کا حال ویسا ہی رہیگا اور اس سے عوام کو کوئی بھی فائدہ نہیں ملیگا ۔ہمیں بی ایم ای کے اس متعصبانہ رویہ کے خلاف واضح ایکشن لینا ہوگا ورنہ یہ ادارہ اسی طرح ہمارا استحصال کرتا رہیگا اس پر پورامیونسپل کارپوریشن متحد اور متفق ہے ۔ڈاکٹر محمد بخش ،عبدالصمد کرد ، چیف یاسر بلوچ ودیگر نے کہاکہ خواتین کو فنڈز ملنا چاہئے اور میونسپل کارپوریشن بنا کب سے ہے لیکن اب تک اس کے فوائد اور مقاصد سے خضدار کے لوگ ناآشنا ہیں اور شہر کو اس کے فوائد نہیں مل رہے ہیں صفائی کا نظام درہم برہم ہے ۔ تعمیرات معیاری انداز میں مکمل نہیں ہورہے ہیں ۔اس حوالے سے میئر خضدار کو اپنی حیثیت اور اپنے کام کو سمجھنا ہوگا اور مسائل کے حل کے لئے خصوصی اقدامات کرنے ہونگے ۔ میئر خضدار میرعبدالرحیم کرد نے کہاکہ میرے لئے تمام ممبران قابل احترام ہیں اور میری کوشش رہی ہے کہ پورے ہائوس کو ساتھ لیکر چلوں اس کے لئے بلا تفریق اتحادی اور اپوزیشن تمام ممبران کے رائے کی ہم نے احترام کیا ہے ۔ آئندہ بھی میری کوشش ہوگی کہ ممبران کی مشاورت سے معاملات طے پائے جائیں اور ان کے مسائل حل ہوں خضدار شہر کی خوبصورتی ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو ملکر شہر کو خوبصورت بنانا اور اس کے مسائل حل کرنا ہے ۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اورموجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے دور میں خضدار کو خصوصی پیکج دیا گیا جس سے نہ صرف کونسلران کے وارڈز میں کام ہورہاہے بلکہ شہر کی سڑکیں بھی پختہ بنائی گئی ہے اور ان کے مسائل حل کیئے جارہے ہیں ۔ہم سب ایک دوسرے کے رفیق ہیں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے اور مشترکہ طور پر مسائل کو حل کرنا چاہئے ۔ ۔۔خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زہری ،نوجوان کا خود پر چاقو سے وار، شدید ضربیں لگنے سے جاں بحق ہوگیا
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
خضدار ارباب کمپلیکس کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
ضمنی الیکشن کیلئے 100پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ،93جوائنٹ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے
سرداراخترمینگل نے مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا
عوام ووٹ کی پرچی سے برسوں کی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر سرداریت سے آزادی حاصل کریں، میر شفیق ..
sخضدار کسٹم کا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں
ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم بلوچ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ،سردار اختر مینگل
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی
نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن ..
غلامی سے نجات ہی دور حاضر کا سب سے بڑ انقلاب ہے،میر شفیق الرحمان مینگل
۳شہداء زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ