کمبائنڈکنٹرول روم کا قیام اور اس کو فعال بنانا ہمارا ایک خواب تھا جوا ب پورا ہوا ہے،حاجی سہیل الرحمن بلوچ

کنٹرول روم کے قیام سے دور رس فوائد ہونگے ،ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد کرسکیں گے،ڈپٹی کمشنر خضدار

بدھ 13 ستمبر 2017 20:44

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ کمبائنڈکنٹرول روم کا قیام اور اس کو فعال بنانا ہمارا ایک خواب تھا جوا ب پورا ہوا ہے ۔ کنٹرول روم کے قیام سے دور رس فوائد ہونگے ۔ قومی شاہراہ پر حوادثات کے جائے وقوع تک فوری طور پر پہنچناریسکیو کا فوری آغا ز اور امن وامان کے قیام میں فوری مدد ملے گی ۔

کمبائنڈ کنٹرول روم میں ایمبولینس اور فائربرگیڈ کی سہولت بھی دی گئی ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد کرسکیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کنٹرول روم کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایف سی میجر سعید ، ڈی پی او خضدار عبدالعزیز جکھرانی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کنٹرول روم کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔

اور کنٹرول روم میں عملے کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ کنٹرول روم کے قیام پر مجھے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں نے شہریوں اور خضدار شہر کے لئے ایک سہولت دینے والا ادارہ قیام عمل میں لایا۔ اس میں بیک وقت شہریوں کے لئے بہت ساری سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔جس میں ایمبولینس کی سہولت دی گئی ہے ۔جب کہ فائر برگیڈ کی گاڑیاں بھی وہاں موجود رہیں گی۔ ایف سی ، پولیس اور لیویز کے جوان بھی کمبائنڈکنٹرول روم میںاپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ کمبائنڈ کنٹرول روم میں ایک ہیلپ لائن کی سہولت دی گئی ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں