برما میںمسلمانوں کی نسل کشی پر انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں،

جے یو آئی تحصیل حضرو کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی ریلی سے مقررین کا خطاب

بدھ 13 ستمبر 2017 22:41

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے صدر ڈاکٹرقاری عتیق الرحمٰن نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی نسل کشی پر انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں امت مسلمہ باہمی اختلافات سے ہٹا کر برما کے مسلمانوں کے حق میں اٹھیں ،امریکہ نے ہمیشہ اپنی مفاد کی سیاست کی پرائی جنگ میں 60ہزار سے زیادہ پاکستانی عوام کی جانیں ضائع ہو ئیں آج عالمی دنیا اور او آئی سی کی برما کے حوالے سے خاموش ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی تحصیل حضرو کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی کے دوران کیا اس موقع پر جے یو آئی پنجاب کے راہنما اقبال اعوان ،مولانا فضل الوہاب ،مولانا اظہار الحق ،مولانا چن محمد ،حاجی عار ف حسین ،نصیر خان جدون ،قاسم خان وردگ ،حافظ ہارون الرشید ،قاری ابراہیم ،قمر الاسلام ،بلال بادشاہ کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام اور پارٹی کارکن موجود تھے تقریب سے مولانا چن محمد اور قاسم خان نے بھی خطاب کیا انہوںنے کہا کہ ایک سازش کے تحت برما میں مسلمانوں کے خلاف ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے پوری دنیا میں مسلمانوں پر ہونیوالے اس ظلم پر خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پر جے یو آئی کا وفد برما پہنچ چکا ہے جو وہاں کے مسلمانوں کی امداد کر رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ برما سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور اپنے سفیر کو واپس بلایا جائے ڈاکٹر قاری عتیق الرحمٰن نے کہا کہ مشرف کی طرف سے سب سے پہلے پاکستان کے نعرے کے بعد امریکی حمایت کی بدولت سب سے زیادہ پاکستان کا نقصان ہوا پرائی جنگ میں فوجی افسران ،نوجوان ،پولیس اہلکار ،علماء کرام اور شہریوں کی ہزاروں کی تعداد اس جنگ کی نظر ہوئے انہوںنے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کراسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں آخر میں برما کے مسلمانوں کیلئے دعا کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں