پولیو کے خاتمے کے لئے تمام طبقات کو حکومت کے ساتھ ملکراپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،کمشنر قلات ڈویژن

بدھ 13 ستمبر 2017 23:10

خضدار۔13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو مہم کا اجلاس زیر صدارت کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن میجر (ر) اورنگ زیب بادینی ڈپٹی کمشنر قلات سید زاہد شاہ اے ڈی سی لسبیلہ محمد طارق مینگل،ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محمد مراد مینگل نمائندہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ برائے انسداد پولیو مہم ڈاکٹر شفیع دانش ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر فضل محمد زہری نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد عمر مینگل نمائندہ ڈبلیو ایچ او (پی ای او )ڈاکٹر منیر احمد بلوچ ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر عبدالصمد ڈی ایچ او خاران ڈاکتر خالد قمبرانی نمائندہ ڈبلیو ایچ او (ایریا ) ڈاکٹر نصرت ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی محمد شریف ڈی ایچ او سکندر آباد ( سوراب ) ڈاکٹر عبدالحمید ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر غلام فاروق ہوت ڈی ایچ او آواران ڈاکٹر نور بخش بزنجو ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ و دیگر نے شرکت کی اور اجلاس کو 18 سے 21ستمبر کو شروع ہونے والے پولیو مہم کے تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی اجلاس کو اپنے اپنے اضلاع میں درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے تجاویز پیش کئے اجلاس کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے نمائندہ برائے انسداد پولیو ڈاکٹر شفیع دانش نے بتایا کہ سہ روزہ پولیو مہم کے دوران قلات ڈویژن کے 8اضلاع میں 480056پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قظرے پلائیں جائیں گے کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے پولیو ایک موذی مرض ہے اسکو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہوگا اس جہاد میں حکومت کے ساتھ تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس حوالے سے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں ضلعی سطح پر پولیو کنٹرول روم کے انعقاد کو یقینی بنائیں اور فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم تعینات کرکے اگلے اجلاس میں رپورٹ پیش کریں اس کے علاوہ ڈویژنل سطح پر بھی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر پولیو مہم سے پہلے بہترین تیاری جسمیں ٹریننگ اور میٹگ کا ایک سو فیصد انعقاد کیا جائے گا جہاں پر سرکاری اہلکاروں کو مہم میں شامل کرکے کامیاب مہم کا انعقاد کیا جائے گا کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ گزشتہ تین سال سے قلات ڈویژن میں پولیو کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہواہے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو ہمارے نونہالوں کا دشمن ہیں انکے مکمل خاتمے کے لئے علماء کرام قبائلی عمائدین بلدیاتی نمائندے صحافی برادری سمیت تمام طبقات کو مل کر اس موذی مرض کے خلاف جہاد کرنا ہوگا کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ اس موذی مرض سے چھٹکارا محض حکومت کا کام نہیں بلکہ اس مرض کو مکمل ختم کرنے کے لئے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں