وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کل خضدار کا دورہ کریں گے ، تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:02

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کل   خضدار کا دورہ کریں گے ، تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کل 15ستمبر کو خضدار کا دورہ کرینگے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان کا زہری پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائیگا، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ،مسلم لیگ (ن) کے سینئر و قبائلی شخصیت وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کرخ کے عوام کی خواہش پر آج15ستمبر 2017کوکرخ کا دورہ کرینگے جہاں وہ کرخ میں مختلف اسکیمات کے افتتاح کے علاوہ کرخ کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کرینگے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خضدار بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہونگے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی کرخ آمد کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں