کمبائنڈکنٹرول روم کا قیام اور اس کو فعال بنانا ہمارا خواب تھا جوا پورا ہوا ہے،ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:03

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ کمبائنڈکنٹرول روم کا قیام اور اس کو فعال بنانا ہمارا ایک خواب تھا جوا ب پورا ہوا ہے ۔ کنٹرول روم کے قیام سے دور رس فوائد ہونگے ۔ قومی شاہراہ پر حوادثات کے جائے وقوع تک فوری طور پر پہنچناریسکیو کا فوری آغا ز اور امن وامان کے قیام میں فوری مدد ملے گی ۔

کمبائنڈ کنٹرول روم میں ایمبولینس اور فائربرگیڈ کی سہولت بھی دی گئی ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد کرسکیں گے۔ وہ بروز جمعرات کنٹرول روم کے دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایف سی میجر سعید ، ڈی پی او خضدار عبدالعزیز جکھرانی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوںنے کنٹرول روم کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اور کنٹرول روم میں عملے کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ کنٹرول روم کے قیام پر مجھے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں نے شہریوں اور خضدار شہر کے لئے ایک سہولت دینے والا ادارہ قیام عمل میں لایا۔ اس میں بیک وقت شہریوں کے لئے بہت ساری سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔جس میں ایمبولینس کی سہولت دی گئی ہے ۔جب کہ فائر برگیڈ کی گاڑیاں بھی وہاں موجود رہیں گی۔ ایف سی ، پولیس اور لیویز کے جوان بھی کمبائنڈکنٹرول روم میںاپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ کمبائنڈ کنٹرول روم میں ایک ہیلپ لائن کی سہولت دی گئی ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں