و زیر اعلی بلوچستان ایک روزہ کیلئے کوئٹہ سے خصوصی ہیلی کاپڑ کے ذریعے کرخ پہنچے، سیاسی و انتظامی قیات کی استقبال کیا

جمعہ 15 ستمبر 2017 21:22

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری جمعہ کے روز کرخ کے ایک روزہ کے لئے کوئٹہ سے خصوصی ہیلی کاپڑ کے ذریعہ 12 بجے دوپہر کرخ پہنچے یہاں ہیلی پیڈ پر پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوں میر جمعہ خان شکرانی ، وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کے علاوہ مسلم لیگ کے سینکڑوں کارکنوں کے علاوہ کمشنر قلات ڈویثرن محمد ہاشم غلزئی ، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ ، ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر خضدار عبد العزیز جھکرانی نے وزیر اعلی ٰ بلوچستان کا استقبال کیا وزیر اعلی بلوچستان کے کوریج کے کے لئے کوئٹہ اور خضدار سے الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا سے وابسطہ صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ وزیر اعلی بلوچستان 3 گھنٹے کرخ میں گذارنے جلسہ عام سے خطاب وفود سے ملاقات و ظہرانہ میں شرکت کے بعد کوئٹہ روانہ ہوئے وزیر اعلی بلوچستان کے دورہ کرخ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے لیویز پولیس کے علاوہ دیکر سیکورٹی فورسز کے اہلکار بڑے پیمانے پر کرخ میں تعینات تھے

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں