حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بڑے پیمانے پر رقم خرچ کررہی ہے ،آغا شکیل احمد درانی

کرخ کوآئندہ چند روز میں میونسپل کمیٹی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا،ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار

ہفتہ 16 ستمبر 2017 17:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرنی نے کہاہے کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بڑے پیمانے پر رقم خرچ کررہی ہے ،کرخ کوآئندہ چند روز میں میونسپل کمیٹی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا۔ 40کروڑ روپے سے زائد رقم کے منصوبے کرخ کے لئے مختص کئے گئے ہیں جب کہ قبل ازیں کروڑوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور بعض منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے کرخ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوںنے کہاکہ شہید نوابزادہ میر سکند رخان پارک کے لئے 3کروڑ روپے ، کرخ میں پروٹیکشن بندات کے لئے 5کروڑ روپے ،ٹف ٹائل منصوبے کے لئی7کروڑ روپے 50زرعی بورے منصوبوں کے لئے 2کروڑ50لاکھ روپے ،5ڈسپنسری منصوبے کے لئے ایک کروڑ 20لاکھ روپے ،پرانے واٹرسپلائی اسکیمز کو سولر سسٹم پر لانے کے لئے 2کروڑ روپے ،کنسٹریکشن آف بی ایچ یو 2کروڑ 50لاکھ روپے ،مڈل اسکولز کی اپ گریڈیشن کے لئے 60لاکھ روپے ،ووکشنل ٹریننگ سینٹر کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ روپے ، اپ گریڈیشن آف مڈل اسکول چھٹہ کے لئے 60لاکھ روپے ،ایڈیشنل روم برائے تحصیل کرخ کے لئے ایک کرور روپے ،کنسٹریکشن آف جوڈیشنل مجسٹریٹ کے لئے 50لاکھ روپے ،سولر سسٹم واٹر سپلائی اسکیم کے لئے ایک کروڑ روپے ،تحصیل کرخ کے مختلف روڈ ز کے لئے 12کروڑ روپے ، جب 20ہزار ڈوزر گھنٹے مختص کئے گئے ہیں ، تین ایمبولینسز کرخ کے لئے مختص کیئے گئے ہیں ، پانچ لیویز چوکیاں کرخ میں جن پر تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

لیویز اور پولیس کے لئے موٹرسائیکل خضدار پہنچائے گئے ہیں جن کو جلد تحصیلوں میں نفری کے حوالے کیاجائیگا ۔کرخ مولہ زہری باغبانہ میں رئیسٹ ہائوسز پائیہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں، دوڈیمز کا کام جاری ہے اور باقی دوڈیمز پر کام کا جلد آغاز ہوگا،انہوںنے کہاکہ چالیس کروڑ روپے کی خطیر رقم سے کرخ تحصیل کے مختلف علاقوں میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ترقیاتی منصوبے جاری ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں