خضدار ،500پولیس کانسٹیبل کی آسامیوں کا اعلان کردیا گیا

ہفتہ 16 ستمبر 2017 17:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) ضلع خضدار کے لئے 5سو پولیس کانسٹیبل کی آسامیوں کا اعلان کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے دورہ کرخ کے موقع پر ضلع خضدار میں پولیس نفری کی کمی کی نشاندہی پر ضلع خضدار کے لئے پولیس کانسٹیبل کی ڈھائی سوآسامیوں کا اعلان کردیا، جب کہ آئی جی پولیس نے اس سے قبل خضدار پولیس کے لئے بھی ڈھائی سو آسامیوں کا اعلان کردیا تھا ، اس طرح ضلع خضدار میں پولیس کانسٹیبل کی500آسامیوں پر بھرتیاں ہونگی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں