خضدار ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا تنظیمی اجلاس ، علاقائی تعلیمی و سیاسی صورت کا جائزہ

اتوار 17 ستمبر 2017 20:20

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 ستمبر2017ء)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار خضدار زون کا اجلاس زیر صدارت زونل جنرل سیکرٹری شکیل بلوچ منعقد ہوا ،اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نادر بلوچ تھے،اجلاس میں تنظیمی صورت حال سمیت دیگر علاقای تعلیمی و سیاسی صورت حال زیر بحث رہے ۔اجلاس سے بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نادر بلوچ خضدار زون کے جنرل سیکرٹری شکیل بلوچ جوائنٹ سیکرٹری سلمان بلوچ پریس سیکرٹری سمیع بلوچ شہباز بلوچ کریم بلوچ عرفان بلوچ ذاکر بلوچ نے خطاب کرتے ہوہے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی ادارے مسائل کا گڑھ بن چکے ہیں معیاری تعلیم بری طرح متاثر ہے اداروں میں سہولیات کا فقدان ہے ۔

لیکچرار ز کی کمی لیبارٹریز میں سامان کی کمی شدت اختیار کر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید خطاب کرتے ہوہے کہا کہ خضدار میڈیکل کے کلاسز تاحال شروع نہ ہوںسکیں ، ڈگری کالج خضدار کے ہاسٹل کھنڈر بن چکے ہیں طلبہ کھنڈرات میں رہنے پر مجبور ہیں کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔لیکچرارز کی کمی ٹرانسپورٹ کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس او کی جدوجہد کا محور تعلیمی اداروں میں میعاری تعلیم کو یقینی بنانا ہے بلوچ نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری عاہد ہوتی ہے کہ بی ایس او کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر تعلیمی پسماندگی کے خلاف جدوجہد کا حصہ بنے اورقوم کو جدیدسائنسی سیاسی علمی شعور دے کر فرسودہ جاگیردارانہ سرمایہ دارانہ سرداری نظام سے چھٹکارا دلوائیں ۔

نوجوانوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ان کٹھن حالات میں قومی تشخص کے دفاع کے لیے متحد ہو ں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں