خضدار میں فائرنگ سے ایک شخص قتل 2شدیدزخمی ہوگئے ،کوئٹہ میں ہونیوالے فائرنگ واقعے میں زخمی ڈرائیور بھی چل بسا

اتوار 17 ستمبر 2017 20:21

کو ئٹہ/خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 ستمبر2017ء) بلوچستان کے ضلع خضدار میں فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ دو شدیدزخمی ہوگئے ہیں کوئٹہ میں گزشتہ ورز گاڑی پر فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونیوالا ٹرک ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے نال ڈرگ مرو کی کے قریب مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں حاجی دین محمد زہری موقع پر جاںبحق جبکہ گل محمد زہری اور نصیر احمد زہری شدیدزخمی ہوگئے ہیں مقتول کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے جبکہ زخموںکی علاج ومعالجے کا سلسلہ جاری ہے واقعہ کی مختلف پہلوئوں سے متعلقہ انتظامیہ تحقیقات کررہی ہے دریں اثناء گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس کلی شابرات کے قریب مسلح افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والا ٹرک ڈرائیور اللہ نظر زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے گزشتہ روز خیزی چوک پر مسلح افراد کی جانب سے گاڑی میں سوار ہزارہ کمیونٹی کے افراد پر اندھادھند فائرنگ کی گئی تھی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے فائرنگ کی زدمیں آکر کچلاک کے رہائشی ڈرائیور شدیدزخمی ہوئے تھے اس سلسلے میں تحقیقات کاسلسلہ جاری ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں