خضدارشہر ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ہوچکا ہے، عوام پریشان

اتوار 17 ستمبر 2017 21:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 ستمبر2017ء) ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے خضدارشہر گندگی اور غلاظت کے ڈھیرمیں تبدیل ہوچکا ہے ،ہرطرف گندے پانی کے تالاب اور کچرے کے پہاڑنظر آنے لگے،میونسپل کارپوریشن خضدار کے چیئرمین اور چیف آفیسر اپنے فرائض سے بے بہرہ،میونسپل کمیٹی کا عملہ شہرکی صفائی کی بجائے سرکاری اور پرائیوٹ لوگوں کی خدمت میں مصروف،شہرلاوارث اور پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خضدار شہر ان دنوں گندگی اور کچرے کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگیاہے شہرکے وسط میں موجود گنجان آباد علاقہ سول کالونی گزگی، کھٹان،لیزو ،نیامجو، کوشک ،کھنڈ اور اس سے متصل علاقے فیض آباد محلہ،ہندومحلہ میں ہرطرف گٹرکے گندے پانی کے تالاب اور کچرے کے ڈھیرنظرآتے ہیںسول کالونی، فیض آباد ،اسد آباد نکاسی آب کا مین نالہ جو باقاعدگی سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن چکاہے سیوریج سسٹم اور مین نالے کی صفائی نہ ہونے گندگی بھر جانے کی وجہ سے جگہ جگہ سے ابل رہاہے جسکی وجہ سے نالے کا گندا پانی گھروں میں داخل ہورہاہے اورسول کالونی کے کئی گھروں کے چاروں اطراف گٹر کا گندا پانی تالاب کی منظر کشی کررہاہے اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ایک طرف نالے کا گندا پانی تالاب کی شکل اختیارکرکے ہرطرف تعفن پھیلارہاہے تو دوسری جانب گھروں کے اطراف پانی جمع ہونے کے سبب گھروںکی بنیادیں کمزور کررہاہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں