وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے فرزند شہید میر سکندر زہری کی 24ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

اتوار 8 اکتوبر 2017 19:41

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے فرزند شہید میر سکندر زہری کی 24ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے ۔ خلق جھالاوان وزیراعلیٰ ہائوس خضدار میں دعائیہ تقریب کا اہتمام ہوگا ۔

(جاری ہے)

اور دینی مدارس کے طلباء و غرباء میں کھانا تقسیم کیا جائیگا ،مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وخلق جھالاوان خضدار کے منتظم محمود چنال کا کہنا تھا کہ آج 09اکتوبر کو خضدار میں شہید نوابزادہ میر سکند زہری کی چوبیس ویں سالگرہ کے موقع پر خلق جھالاوان خضدار میں قرآن خوانی ہوگی ، دینی مدارس کے طلباء کو کھانا دیا جائیگا ، جب کہ بعض دینی مدارس میں کھانا پہنچانے کے علاوہ غرباء ومساکین کو کھانا فراہم کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں