خضدار،ٹریفک حادثے میں 2خواتین سمیت 4افراد زخمی

اتوار 8 اکتوبر 2017 20:40

خضدار۔08 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2017ء) خضدارٹریفک حادثے میں 2خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

خضدار لیو یز کے مطابق اتوار کے روز قومی شاہراہ پیر عمر کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانیوالی ٹرالر مخالف سمت سے آنیوالی کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں منظوراحمد ‘ محمد یعقوب‘ مسماة(ع ) اور مسماة(ا)زخمی ہوگئے جنہیں خضدار لیویز نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا جہان انہیں طبی امداد دی گئی‘ خضدار لیویز نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ان سے مزید تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں