محکمہ تعلیم کی ذمہ داریوں کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کریں غیر حاضر اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کریں،

صوبائی سیکرٹری تعلیم عبدالفتاح بھنگر کی اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کو سختی سے ہدایت

اتوار 8 اکتوبر 2017 22:01

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) صوبائی سیکرٹری تعلیم (اسکولز)عبدالفتاح بھنگر نے اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ تعلیم کی ذمہ داریوں کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کریں. انہوں نے ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کاروائی کریں.کیونکہ محکمہ سے کالی بھیڑوں کو نکالے بغیر اسکی اصلاح ممکن نہیں وہ اتوار کے روز قلات و روز کے دورے کی آخری روز قلات ڈویڑن کے اضلاح خضدار.قلات.خاران.واشک .

لسبیلہ مستونگ اور آواران کے ضلعی تعلیمی افسران (ڈی ای اوز)کے اجلاس کی صدارت کررہے تھی.اس اجلاس میں ہر ضلع میں تعلیمی اداروں کی کارکردگی مشکلات اور وسائل ان کے حل اور مزید بہتری کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.کئی گنھٹوں پر محیط اس اجلاس میں سیکر ٹری تعلیم نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی اصلاح کے لیے ہمیں میرٹ پر فیصلے کرنیہوں گے اوراس ضمن میں سخت فیصلوں سے بھی گریز نہیں کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ محنتی .

ذہین اور مخلص اساتذہ ہمارا اثاثہ ہیں ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جاے گی.انہوں نے کہاکہ اب اسکولوں میں ہائیر سیکنڈری کی کلاسوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور آئندہ ایک دو سالوں میں مکمل طور پر ہائیر سیکنڈری کے کلاسیں اسکولوں میں ہوں گی ہمیں اس حوالے سے ابھی سے تیاریاں مکمل کرلینی چاہیے انہوں نے ای ڈی اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اضلاع میں بوگس ٹیچر ز کی فورا رپورٹ کریں اس انتباہ کے بعد بھی اگر کسی علاقے میں بوگس ٹیچر ز کا پتہ چلا تو اسکا ذمہ دار متعلقہ ضلعی تعلیمی آفیسر ہوگا انہوں نے کہا اسکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڑوب اور کوئٹہ ڈویڑن کے بعد قلات ڈویڑن کی یہ میٹنگ ہورہی ہے پہلے دونوں ڈویڑنوں کے اس نوعیت کے اجلاسوں کے خاطر خواہ نتائج سامنے آے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے صوبے بھر کیدورے کرتے رہیں گے اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاے گا انہوں نے کہاکہ اب باتوں اور اجلاسوں کا وقت گزرگیا ہے اگر ہمیں اپنے تعلیمی اداروں کو اور اپنے مستقبل کو محفوظ رکھنا ہے تو ہمیں سخت محنت کے ساتھ ساتھ میرٹ کے مطابق بروقت کرنے ہونگے اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم محمد فاروق .

قلات ڈویڑن کے ڈائریکٹر تعلیمات میر محمد بنگلزئی سیمت ساتوں اضلاع کے ای ڈی اوز.ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالواسع.خضدار میں بورڈ کے نمائندی.آر ٹی ایس ایم کے ظہور تارن .ای ایم آئی ایس کے سردار افتخار .ایڈیشنل ڈائریکڑ بی ای ایم آئی ایس غفور آغا نے شرکت کی .قبل ازیں سیکرٹری تعلیم نے گورنمنٹ ایلمنٹری گرلز کالج کا بھی دورہ کیا جہاں پرنسپل نے انہیں ادارے کی کارکردگی کے حوالے بریفنگ دی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں