بی ایس او کے سابق مرکز ی رہنماء سمیع روف بلوچ نے بی این پی (عوامی ) میں شمولیت کا اعلان کردیا

پیر 9 اکتوبر 2017 21:54

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء)بی ایس او کے سابق مرکز ی رہنماء سمیع روف بلوچ بی این پی کے قائد سینیٹر میر اسرار اللہ خان زہری سے ملاقات کے بعد باقاعدہ بی این پی (عوامی ) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،بی این پی (عوامی) حقیقی انداز میں بلوچستان کے مسائل اجاگر کر رہی ہے جماعت میں بی ایس او کے سابق مرکزی رہنماء کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں میر اسرار اللہ خان زہری کا شمولت کرنے والوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق بی ایس او کے سابق مرکزی رہنماء سمیع روف بلوچ گزشتہ روز کراچی میں بی این پی (عوامی ) کے مرکزی صدر سینیٹر میر اسرار اللہ خان زہری سے ملاقات کی اور گفت شنید کے بعد انہوں نے بی این پی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر میر اسرار اللہ خان زہری نے شمولیت کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی (عوامی ) اصولوں کی سیاست کرتی ہیں ہماری جماعت میں فیصلے نیچے سے اوپر جاتے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ بی این پی (عوامی ) نے ہمیشہ بلوچ قوم اور بلوچستان کے عوام کی حقوق کی پاسبانی کی ہیں حقیقی موقف و اضح خدمت کی وجہ سے آج عوام کی نظریں بی این پی پر لگی ہوئی ہیں میں بی ایس او کے سابق مرکزی رہنماء سمیع روف بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کرتا ھوں کہ ان کی شمولیت سے خضدار ،قلات میں پارٹی مزید مضبوط ہو گی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں