اجتماعی منصوبوں کو اہمیت دیکر عوام کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں ،سردار محمداسلم بزنجو

جامعہ منصوبہ بندی کے تحت تمام شعبوں کو برابری کی بنیاد پر ترقی دینے کیلئے ہم ہمہ وقت جدوجہد اور کوششوں میں رہتے ہیں، وزیر زراعت بلوچستان

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر زراعت و فنانس سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاہے کہ اجتماعی منصوبوں کو اہمیت دیکر عوام کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں ۔ جامعہ منصوبہ بندی کے تحت تمام شعبوں کو برابری کی بنیاد پر ترقی دینے کے لئے ہم ہمہ وقت جدوجہد اور کوششوں میں رہتے ہیں ۔ایجوکیشن ہماری اوّلین ترجیح رہی ہے ۔

جس کے تحت صوبے میں تین میڈیکل کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا ، خضدار سمیت صوبے کے دیگر میڈیکل کالجز میںبہت جلد کلاسز کا آغاز بھی ہوجائیگا۔ نئے بننے والی میڈیکل کالجز کی رپورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر لیتا ہوں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کھٹان خضدار کے ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر زراعت وفنانس سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاکہ ہمیں خوشی اس بات کی محسوس ہورہی ہے کہ ہم نے ہمیشہ اپنے عوام کے درمیان وقت گزارا ہے ، خوشی اورغمی و دکھ کے موقع پر لوگوں کے مابین رہ کر ان کو اپنائیت کا احساس دلاتے رہے ہیں ۔

یہ ہماری طرز ِ سیاست کا شیوہ ہے جسے ہم ہمیشہ اپناتے رہیں گے ۔آئندہ الیکشن میں بھی اسی بنیاد پر عوام کے درمیان جائیں گے اور پیارو محبت کی بنیاد پر ان سے ووٹ حاصل کریں گے ۔صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاکہ عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دیں گے قبل ازیں ، تعلیم صحت مواصلات پینے کے صاف پانی کی فراہمی ڈیمز کی تعمیر سمیت دیگر بہت سارے شعبوں پر خصوصی طور پر انہماک کے ساتھ ہم نے کام کیا ہے اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ترقی کا یہ سفر اسی طرح جاری و ساری رہیگا ۔ عوام کو خوشحالی دینے ان کی فلاح وبہبود کے لئے ماضی کی طرح کام کرتے رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مشکل گھڑی میں عوام ہمیں اپنے آپ سے کبھی دور نہیں پائیگا ہم اپنے غریب لاچار و مجبور اور پریشان حال عوام کے درمیان ہیں ان کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں تین میڈیکل کالجز کا اضافہ ہوچکا ہے جن کے لئے ٹیچنگ پوسٹس کو مشتہر بھی کردیا گیا ہے بہت جلد ان اداروں میں کلاسز کا بھی آغاز ہوجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں