اجتماعی منصوبوں کو اہمیت دیکر عوام کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں ،

جامعہ منصوبہ بندی کے تحت تمام شعبوں کو برابری کی بنیاد پر ترقی دینے کیلئے ہم ہمہ کوشاںہیں ،تعلیم اوّلین ترجیح رہی جس کے تحت صوبے میں 3میڈیکل کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا ، خضدار سمیت صوبے کے دیگر میڈیکل کالجز میںبہت جلد کلاسز کا آغاز بھی ہوجائیگا صوبائی وزیر زراعت و فنانس سردار محمد اسلم بزنجوکا کی وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:08

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر زراعت و فنانس سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاہے کہ اجتماعی منصوبوں کو اہمیت دیکر عوام کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں ۔ جامعہ منصوبہ بندی کے تحت تمام شعبوں کو برابری کی بنیاد پر ترقی دینے کے لئے ہم ہمہ وقت جدوجہد اور کوششوں میں رہتے ہیں ۔تعلیم ہماری اوّلین ترجیح رہی ہے ۔

جس کے تحت صوبے میں تین میڈیکل کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا ، خضدار سمیت صوبے کے دیگر میڈیکل کالجز میںبہت جلد کلاسز کا آغاز بھی ہوجائیگا۔وہ بدھ کو نیشنل پارٹی کھٹان خضدار کے ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر زراعت وفنانس سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاکہ ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ ہم نے ہمیشہ اپنے عوام کے درمیان وقت گزارا ہے ، آئندہ الیکشن میں بھی اسی بنیاد پر عوام کے درمیان جائیں گے اور پیارو محبت کی بنیاد پر ان سے ووٹ حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاکہ عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دیں گیانہوں نے کہاکہ تعلیم صحت /مواصلات پینے کے صاف پانی کی فراہمی ڈیمز کی تعمیر سمیت دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ترقی کا یہ سفر اسی طرح جاری و ساری رہیگا ۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں تین میڈیکل کالجز کا اضافہ ہوچکا ہے جن کے لئے آسامیوں کو مشتہر بھی کردیا گیا ہے بہت جلد ان اداروں میں کلاسز کا بھی آغاز ہوجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں