بی این پی عوام کے دلوں میں بستی ہے، ظٖفر اللہ خان زہری

پیر 16 اکتوبر 2017 22:27

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی راہنما سابق وزیر داخلہ رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر ظفر اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی بلوچستان کے لوگوں دلوں میں بستی ہے ہمارے مخالفیں نے ہزار بار کوشش کی کہ اس جماعت کی محبت لوگوں کے دلوں سے نکالدیں لیکن وہ اپنے تمام حربوں کے ساتھ ناکامی سے دوچار ہوئے بی این پی آئندہ سال کے انتخابات میں بلوچستان کی ایک بڑی قوت بن کر سامنے آئیگی بی این پی کے کارکن اس الیکشن کو ایک ریفرینڈم جان کر اس میں حصہ لیں گے سوراب کے عوام نے میر اسراللہ خان زہری کی قیادت و بی این پی پر ہمیشہ اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیاہے سوراب کے عوام کا میں مقروض ہوں ان کا قرضہ میں ضرور چکائونگا ان خیالات کا اظہار نوابزادہ میر ظفر اللہ خان زہری مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نوابزادہ میر ظفر اللہ خان زہری نے کہا بی این پی عوامی کا کونسل سیشن بلوچستان کی تاریخ میں ایک باب کا اضافہ کریگا اس کونسل سیشن کے بعد بی این پی عوامی ایک نئے عزم کے ساتھ بلوچستان کی سیاست میں اتر جائیگا ہم اپنے مخالفیں پر واضح کریں گے کہ ہماری پارٹی ایک سطحی پارٹی نہیںہے بلکہ اس کی بنیادی لوگوں کے دلوں میں راسخ ہے انہوں نے کہا کہ سوراب کے عوام نے حسب سابق بی این پی عوا می کے ساتھ عقیدت و محبت کا ثبوت دیا ہزاروں افراد نے موٹر سائیکل ریلی میں شرکت کرکے یہ ثبوت دیا کہ سوراب ہماری جماعت کا گھڑ ہے سینکڑوں موٹر سائیکلوں پر مشتمل جلوس سوراب کی تاریخ کا سب سے بڑا موٹر سائیکل ریلی تھا جس کی وجہ سے ہمارے مخالفین بو کھلاہٹ کے شکار ہو کر سرکاری مشینری کو استعمال میں لایا ہمارے کارکنوں کے سینکڑوں موٹر سائیکل قبضہ میں لیا لیکن ہمارے کارکن اس طرح کے بزدلانہ حرکتوں سے ہر گز مرعواب نہیں ہونگیں کارکن حوصلہ رکھیں مستقبل ان کا ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں