لوگوں کے جان مال کی حفاظت کے لئے پولیس آفیسران و جوانوں کا کردار قابل تعریف ہے ،وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی (ر ) بریگیڈیر محمد امین

پیر 16 اکتوبر 2017 22:59

خضدار۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) بلوچستان یو نیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر (ر ) بریگیڈیر محمد امین نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنی خدمات کو دیانت دار ی کے ساتھ انجام دیتے ہیں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں اور یہی انسان کا سرمایہ حیات ہوتا ہے قیام میں امن میں یہاں کی پولیس کا کردار قابل تعریف ہے لوگوں کے جان مال کی حفاظت پولیس آفیسران و جوانوں کا کردار قابل تعریف ہے ڈی ایس پی خضدار محمد امین لاسی نے خضدار سمیت ہر مقام پر اپنی خدمات اچھے انداز میں نبھا یا آج وہ بڑے اعزاز کے ساتھ اس محکمہ سے ریٹائر منٹ لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار (ر ) بریگیڈیر محمد امین سرکٹ ہائوس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خضدار محمد امین لاسی کی ملازمت سے ریٹائرڈ کے موقع پر الوداعی تقریب کے موقع پر اپنے اعزاز میں دئے جانے والے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویثرن میجر ( ر ) اورنگ زیب بادینی ، میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، ایس ایس پی خضدار عبد العزیز جکھرانی ، اسٹیشن ڈائر یکٹر ریڈیو پاکستان خضدار سلطان احمد شاہوانی ، اسسٹنٹ کمشنر خضدار کیپٹن (ر ) جمعہ داد خان مندو خیل ، ایف سی قلات اسکائوٹس کے میجر سعیدا حمد ، صدر خضدار پریس کلب عبد اللہ شاہوانی ، مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما جمعہ خان شکرانی ٹرا نسپورٹ یونین کے راہنما بشیر احمد حلیمی ، انجمن تاجران کے راہنما تاج محمد پندرانی و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے بطور پولیس آفیسر محمد امین لاسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد امین لاسی اپنی دوران ملازمت فرض شناس اور متحرک آفیسر کے نام سے پہچانے جاتے تھے مقررین نے کہا کہ دوران ملازمت انہوں نے اپنے فرائض منصبی کو اچھے انداز میں سر انجام دیا جب بھی علاقہ مین امن کے قیام جرائم پیشہ افراد کے خلاف کسی بھی قسم کے کارروائی کی ضرورت پڑتی انہوں نے کسی کو خاطر میں لائے بغیرفرائض سر انجام دئیے ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ اس طرح کے آفیسران ملک و قوم کے سرمایہ ہوتے ہیں ان ہی کی وجہ سے امن قائم رہتا ہے آج جب وہ طویل عرصہ تک خدمات کے سرانجا م دیکر با عزت طور پر ریٹا ئر منٹ لے رہے ہیں تمام محکموں کے آفیسران خاص طور پولیس آفیسران کو تقلید کرنا چاہیئے تاکہ جب وہ اس محکمہ سے چلے جائیں اسی طرح لوگ ان کو یاد رکھیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمدامین لاسی نے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی ملک و قوم کی خدمت کرکے جو عزت و اعزاز پایا اس کی مثال ان کی الوداعی تقریب ہے فرائض کے ساتھ مخلص رہا اب میں اس محکمہ سے لوگوں کینیک دعائوں اور تمنائوں کے ساتھ جا رہا ہوں ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے انہیں ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا جب کہ بعد ازاں انہیں پولیس کی جانب سے گار ڈ آف آف آنر پیش کیا تقریب میں پرنسپل بی آرسی خضدارحاجی محمد عالم جتک ،جیل سپرنٹنڈنٹ خضدار فرید اللہ نوشیروانی ،انجمن تاجران خضدار کے صدر حمید اللہ مینگل سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں