خضدار میں پٹرول پمپ میں آگ لگ گئی

منگل 17 اکتوبر 2017 21:08

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) خضدار میں پٹرول پمپ میں آگ لگ گئی ، تیل ضائع ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق خضدار میں قومی شاہراہ پر واقع پٹرول پمپ میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے آگ کے شعلے دکان سے بلند ہوتے رہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کرکے آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں