جمعیت علماء اسلام خضدار کی تما م تحصیلوں کا نمائندہ اجلاس، 26اکتوبرکو ہونیوالی مفتی محمود کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے تما م تحصیلوں کا نمائندہ اجلاس جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری ومیونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبد الخالق زہری ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے سیکرٹری اطلاعات مولانا بشیر احمد عثمانی ، مولانا محمد صدیق مینگل ، مولانا محمود الحسن قمر ، مولانا عبد الغفار شاہوانی ، مولانا رحمت اللہ بارانزئی ، مولانا غلام رسول مینگل و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام 26 اکتوبر کو منعقد ہونے والے مفتی محمود کانفرنس کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ضلع خضدار کے تمام ذیلی جماعتوں نے مفتی محمود کانفرنس کے حوالے سے اپنے تیاریوں کا رپورٹ پیش کیا اجلاس کو بتایا گیا کہ مفتی محمود کانفرنس میں شمولیت کے لئے سینکڑوں گاڑیوں کا جلوس کوئٹہ روانہ ہوگا اس سلسلے میں پورے ضلع خضدار میں بڑے پیمانے پر وال چاکنگ کیا گیا ہے جبکہ پورے ضلع میں جمعیت علماء اسلام و جمعیت طلبہ اسلام کے بڑے جھنڈے آویزان کئے گئے ہیں اجلاس میں مفتی محمود کانفرنس کے انتظامات کو آخری ی شکل دیا گیا اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جمعیت علماء اسلام خضدار کے زیر اہتمام تشہیری مہم کے سلسلے میں 24 اکتوبر کو ایک موٹر سائیکل جلوس نکالی جائیگی جو خضدار شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرنے کے بعد خضدار پریس کلب پہنچیگا اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد کے ذریعہ جمعیت علماء اسلام باجکی یونٹ کے امیر حافظ احمد علی عمرانی اور اس کے خا ندان کے خلاف خضدار پولیس کی جانب سے انتقامی کاروائیوں اور جھوٹے مقدمات کے قیام کا شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ خضدار پولیس کا ایک آفیسر کچھ لوگوں کے کھنے پر ہمارے کارکنوں کو انتقام کا نشان بنا رہا ہے اجلاس میں خضدار پولیس کے رویہ کے بارے میں وزیر اعلی ٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری پولیس کے اعلی حکام سے رابطہ کرنے انکو خضدار پولیس کے جانبدارانہ اقدمات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ ہوا ایک اور قرارداد میں بلوچستان میں دہشت گرد ی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ شہریوں کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فوری ضروری اقدمات کرے جمعیت علماء اسلام جان بحق ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے دعا ء مغفرت کی دعا کی اور ز خمیوں کے جلد صحت یابی کے لئے دعا کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں