انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے ملازمین کے مسائل تمام جمہوری کوششوں کے باوجود حل نہیں ہو سکے، انتظامیہ جو وعدے کرتی ہے ان کی تکمیل پر سنجیدہ کوششیں نہیں جس کیوجہ سے ملازمین شدید مشکلات کا شکار ہیں، آج ہم 3روزہ ٹوکن ہڑتال شروع کرئینگے ،ملازمین کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین انجینئر مختیار احمد حلیمی اور ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر مہر اللہ قمبرانی جنرل سیکرٹری عبدالحمید آفیسر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبی بخش گہرانجو اور پریس سیکرٹری ناصر زہری نے اتوار کو خضدار پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے ملازمین کے مسائل تمام جمہوری کوششوںاور یقین دہانیوں کے باوجود حل نہیں ہو سکے ،یونیورسٹی انتظامیہ جو وعدے کرتی ہے ان کی تکمیل پر سنجیدہ کوششیں نہیں کرتے جس کی وجہ سے ملازمین شدید پریشانی و مشکلات کا شکار ہیں یونیورسٹی کے تمام ملازمین اپنے مسائل کے حل کے لئے آج سے تین روزہ ٹوکن ہڑتال شروع کرئینگے اور ا س دوران ریلی نکال کر یونیورسٹی میں مظاہرہ بھی کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے جائز مسائل کے حل کے لئے وائس چانسلر سمیت تمام متعلقہ زمہ داران سے درخواست کی مگر سالوں سے ہمیں صرف یقین دھانیاں کرائی جا رہی ہے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا اس لئے ہم مجبور ہو کر جمہوری انداز میں آج سے احتجاج شروع کرئینگے جو تین روزہ ٹوکن ہڑتال کے بعد مختلف فیز میں آگے چلے گا ہم چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار و گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے مطالبہ کیا کہ ہمارے جائز مسائل کے حل میں دلچسپی لیکر ہمیں انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں ہم مشکور رئینگے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں