عوام کی خدمت کو ہم عبادت سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں ،موجودہ دور اور ماضی میں عوام کیلئے کافی منصوبے بنائے

بے روزگاری کم کرنے کیلئے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیئے ، تعلیم صحت ، بجلی ، مواصلات اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کی ، آئندہ بھی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے سابق صوبائی وزیر خزانہ و ایم پی اے میر محمد عاصم کرد گیلو کی صحافیوںسے گفتگو

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سابق صوبائی وزیر خزانہ و ایم پی اے میر محمد عاصم کرد گیلو نے کہاہے کہ عوام کی خدمت کو ہم عبادت سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں ،موجودہ دور اور ماضی میں عوام کے لئے کافی منصوبے بنائے اور آئندہ بھی اپنی اس طرز سیاست اور طرز خدمت کو سرانجام دیکر عوام کی مذید قربت حاصل کرتے رہیں گے اور ان کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،ماضی گواہ ہے کہ بے روزگاری کم کرنے کے لئے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیئے ، تعلیم صحت ، بجلی ، مواصلات اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کیئے عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کی ۔

وہ اتوار کو خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی سے گفتگو کر رہوے تھے صحافیوں کے وفد میںخضدار پریس کلب کے جنرل سیکرٹری منیر نور گرگناڑی ، فنانس سیکریٹری محمدخان ساسولی ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالقادر قلندرانی اور سابق جنرل سیکرٹری خضدار عبدالواحد شاہوانی بھی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

رکن بلوچستان اسمبلی میر محمد عاصم کرد گیلو نے کہاکہ عوام نے ہمیں خدمت کے لئے منتخب کیا ہے ہم اپنی ان ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہو کر کسی بھی مرحلے پر عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ہمیشہ ان کے مسائل کے حل کرنے میں مگن رہے ،تعلیم اور ہیلتھ کو ترجیحات میں شامل کرکے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کیا ۔

دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے اب بھی عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اجتماعی منصوبوں کو اہمیت دیکر عوام کی فلاح وبہبود کے لئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں ۔ اب الیکشن قریب ہے انشاء اللہ اپنی کار کردگی اور خدمت کی بدولت ایک با ر پھر عوام میں جائیں گے اور ان کے ووٹوں سے منتخب ہوکر خدمت کو اسی طرح جاری و ساری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ صحافی اور سیاستدانوں کے درمیان جو سیاسی رشتہ قائم ہے وہ کبھی بھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوسکتا ہے یہ سیاسی رشتہ اسی طرح قائم و دائم رہیگا۔ سیاستدان اورصحافی ملکر جو قومی خدمت سرانجام دے رہے ہیں اس کو اسی طرح تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں