اسسٹنٹ کمشنر خضدار کا شہر میں،مٹن شاپ ،مچھلی و پولٹری کی دکانوں کا دورہ نرخنامہ آویزاں نہ کرنے پر برہمی کا اظہار

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:11

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) اسسٹنٹ کمشنر خضدار کیپٹن(ر)جمعہ داد خان مندوخیل نے خضدار شہر میں،مٹن شاپ ،مچھلی اور،پولٹری شاپس اور نان بائی کے دکانوں کا دورہ کیا ،سرکاری ریٹ کی پابندی نہ کرنے اور نرخنامہ واضح جگہ پر آویزاں نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے متعدد تاجروں کو موقع پر جرمانہ اور آئندہ نرخ نامہ پر پابندی کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل نے اتوار کے روز خضدار شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے مٹن شاپس ،مچھلی اور پولٹری کے دکانوں پر چھاپہ مارا متعدد تاجروں کو مٹن اور پولٹری مقررہ قیمت سے زیادہ قیمت وصول کرنے پر موقع پر جرمانہ کیا اور آئندہ انہیں سرکاری نرخنامے کی پابندی کرنے کی تاکید کی اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے نان بائیوں (تندوروں ) کا دورہ کیا او ر نان بائیوں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ روٹی کے وزن کا خاص خیال رکھیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخ نامہ اس لئے جاری کی جاتی ہے کہ تاجر بر ا دری اپنے اور عوام کے مفاد میں اس پر عمل کریں اور نرخنامہ کو واضح جگہ پر آویزاں کریں اگر اس پر پابندی نہیں کی گئی تو سخت قانونی کاروائی ہو گی ہم کسی کو یہ اجا زت نہیں دئینگے کہ وہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی کریں انہوں نے عوام الناس کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تاجر سے مہنگے داموں اشیاء خوردنوش کی خریداری نہ کریں اور دکاندار سے سرکاری نرخنامے کا تقاضا کریں اگر اس حوالے سے کوئی شکایت ہو تو زیر دستخطی سے رابطہ کریں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں