نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے سرکاری خط وکتابت اور دستاویزات میں لفظ ’فاٹا اور پاٹا‘ کے ا ستعمال پر پابندی عائد کردی

منگل 17 جولائی 2018 23:13

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) خیبرپختونخواہ کے نگران وزیراعلیٰ نے تمام سرکاری خط وکتابت اور دستاویزات میں لفظ ’فاٹا اور پاٹا‘ کے ا ستعمال پر فی الفور پابندی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق 31 ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبائی نگران وزیراعلیٰ نے صوبے کے چیف سیکرٹری ‘تمام انتظامی سیکریٹریوں‘ تمام کمشنرز اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری خط وکتابت اور دستاویزات میں فوری طورپر لفظ’فاٹااورپاٹا‘ استعمال نہیں کرنا چاہئے اوراس کی جگہ تمام سرکاری خط و کتابت میں موقع کی مناسبت سے ان علاقوں کے لئے ’نئے ضم شدہ علاقے‘ یا ’ضلع ‘لکھا جانا چاہئے۔

اس حکم نامہ پر فوری طورپر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں