کوہاٹ کے علاقہ جنگل خیل میں پانی کے غیرقانونی کنکشن کاٹ دیئے گئے

بدھ 18 جولائی 2018 12:55

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) واٹر اینڈ سنیٹیشن سروسز کمپنی کوہاٹ کی جانب سے کوہاٹ شہر کے علاقوں جنگل خیل اور ملنگ آباد میںغیر قانونی واٹر سپلائی کنکشنز کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں ایک درجن کے قریب غیر قانونی کنکشنز کاٹ دیئے گئے۔ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے مینجر آپریشنز نعیم احمد کی نگرانی میں اس آپریشن کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کو مقامی پولیس کی مدد بھی حاصل تھی۔

ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے مینجر آپریشنز نعیم احمد نے اس موقع پر کہاکہ سعد اللہ شاہ جنگل خیل میں پانی کے اٹھانوے فیصد غیر قانونی کنکشنز ہیں۔اس ضمن میں بار بار نوٹس کے ذریعے مطلع کیا گیا تھا کہ پانی کے کنکشنزکیلئے ڈبلیو ایس ایس سی کے دفتر آ کردرستگی کروائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنے پانی کے کنکشنز کو قانونی طور پربحال کرنا چاہتے ہیں توا فیس میں رعایت کی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہاں صرف چھ قانونی کنکشن ہیں۔اس موقع پر چند شہریوں نے پانی کی کنکشنز کیلئے فیس بھی جمع کروائی جبکہ آپریشن کے نتیجے میں سعد اللہ شاہ جنگل خیل ٹیوب ویل کو عارضی طور پر بند بھی کردیا گیا۔ڈبلیو ایس ایس سی حکام کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پا س قانونی کنکشن ہیں ان کوانکی ضروریا ت کے مطابق واٹر ٹینکرز سے پانی مہیاکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں