کوہاٹ،لیوی فورس نے ایک جواں سال موٹرسائیکل چوررنگے ہاتھوں پکڑ کر لیا

بدھ 18 جولائی 2018 20:01

کوہاٹ،لیوی فورس نے ایک جواں سال موٹرسائیکل چوررنگے ہاتھوں پکڑ کر لیا
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) قبائلی ضلع کرم میں لیوی فورس نے ایک جواں سال موٹرسائیکل چوررنگے ہاتھوں پکڑ کر پابندسلاسل کردیا اور موٹرسائیکل قبضہ میں لے لی۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام کے مطابق گزشتہ روز مبینہ ملزم حسنین پارہ چنار شہر سے موٹرسائیکل چوری کرکے بھگانے کی کوشش کررہاتھا کہ کرم لیوی فورس نے ملزم کا پیچھا کرکے دبوچ لیا اور موٹرسائیکل سمیت پکڑ کر جیل میں بند کردیا ۔ ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم حکام کے مطابق ملزم موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مبینہ طورپر ملوث ہے جس نے پارہ چنار شہر سے درجنوں موٹرسائیکلیں چوری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں