کوہاٹ، ٹیری میں سانپ کے ڈسنے سے پانچ بچوں کی ماں جاں بحق

جمعہ 20 جولائی 2018 23:51

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) تحصیل بانڈہ داؤدشاہ کے شہری علاقے ٹیری میں سانپ کے ڈسنے سے پانچ بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام ٹیری میں احمداللہ نامی شخص کی اہلیہ کو اٴْس وقت سانپ نے ڈس لیا جب وہ رات کا کھانا کھارہی تھی۔ متاثرہ خاتون کو فوری طورپر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اٴْسے طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اور چل بسی۔ بتایاجاتا ہے کہ مرحومہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں