عملی اقدامات اور بلند بانگ دعوئوں میں زمین آسمان کا فرق ہے‘ امجد آفریدی

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:52

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) کوہاٹ کے حلقہ حلقہ پی کے 80 سے آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک امجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ اپنے دس سالہ دور میں حلقہ میں جتنے ترقیاتی کام ہم نے کیے ہیں اگر گزشتہ 61 سالوں میں بھی کسی نے کیے ہوں تو سیاست کرنا چھوڑ دوں گا، انتخابات میں بلند و بانگ دعوے کرنا اور عملی اقدامات میں زمین‘ آسمان کا فرق ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ملک امجد خان آفریدی نے سیاب اور پنج گھری ڈھوک میں عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے لے کر 2008 ء تک اس حلقے پر مختلف لوگوں نے حکومت کی مگر بدقسمتی سے وہ ایک کالج تک نہ بنا سکے ،ہم نے اپنے دس سالہ دور میں دو ڈگری کالج بنائے ہیں جو عوام کے سامنے ہیں، اسی طرح حلقہ بھر میں جتنے نئے سکول ہم نے بنائے ہیں یا جتنے سکولوں کی اپ گریڈیشن کی ہے اگر 61 سالوں میں کسی نے بنائے ہوں تو پھر بھی میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں