کرم ایجنسی ،ْ بارودی سرنگ کے دھماکے میں چھ افراد جاں بحق ،ْ ایک زخمی

․ڑی میں سوارایک ہی خاندان کے 7 افراد فاتحہ خوانی کیلئے بوشہرہ جارہے تھے کہ مقبل کے قریب کچے راستے میں دھماکہ ہوگیا ،ْ گاڑی تباہ

منگل 30 جنوری 2018 13:37

کرم ایجنسی ،ْ بارودی سرنگ کے دھماکے میں چھ افراد جاں بحق ،ْ ایک زخمی
کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اپر کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے مقبل سے ایک گاڑی میں سوارایک ہی خاندان کے 7 افراد فاتحہ خوانی کیلئے بوشہرہ جارہے تھے کہ مقبل کے قریب کچے راستے میں بارانی ندی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عینی شاہد رحمن مقبل نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور تین مرد شامل ہیں ،ْجن کی شناخت راویس خان، آمین بادشاہ اور بادشاہ خان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی شخص کا نام سیدا جان ہے، جسے طبی امداد کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا۔ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمی سیدا جان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کردیا گیا ہے ،ْواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں