کرم ایجنسی، سر سبز پاکستان مہم کے تحت آٹھ لاکھ پودے لگائے گئے

مزید ایک لاکھ ساٹھ ہزار پودے لوگوں میں مفت تقسیم

جمعرات 15 مارچ 2018 20:49

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) کرم ایجنسی میں سر سبز پاکستان مہم کے تحت آٹھ لاکھ پودے لگائے گئے جبکہ مزید ایک لاکھ ساٹھ ہزار پودے لوگوں میں مفت تقسیم کیے جارہے ہیں پاراچنار کے تعلمیی اداروں میں شجرکاری مہم کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سب ڈویڑنل فارسٹ آفیسر عبدالغنی شاہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو اس وجہ سے شجر کاری مہم کا حصہ بنایا جارہا ھے کہ وہ پودوں کی اھمیت سے آگاہ ہوں اور پودوں کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں اور پودوں کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں عبدالغنی شاہ کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی میں سر سبز پاکستان مہم کے تحت مختلف علاقوں میں اب تک آٹھ لاکھ پودے لگائے گئے ہیں اور لوگوں میں مزید ایک لاکھ ساٹھ ہزار پودے مفت تقسیم کیے جارہے ہیں فارسٹ آفیسر نے مزید بتایا کہ کرم ایجنسی میں بھی جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہورہی ھے جس کی وجہ سے جنگلات کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ھے اور جنگلات کی حفاظت کیلئے عوام بھی اپنا کردار ادا کریں اور جنگلات کو کٹائی سے بچانے کے ساتھ شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں

متعلقہ عنوان :

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں