کرم ایجنسی میں پہلی بارایک خاتون نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 اپریل 2018 13:54

کرم ایجنسی میں پہلی بارایک خاتون نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
فاٹا(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اپریل 2018ء) : فاٹا کے علاقے کرم ایجنسی میں پہلی بار ایک خاتون علی بیگم نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے،جس کے پیش نظرنتخابی امیدوار علی بیگم نے الیکشن 2018ء کی انتخابی مہم کا بھی آغاز کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار فاٹا کی ایک سابق سول سرونٹ خاتون نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون علی بیگم نے انتخابی مہم کے دوران بتایا کہ انہوں نے ساری زندگی عوامی خدمت میں گزاری ہے اب وہ منتخب ہوکر غریب طبقات کو ان کے جائز حق دلائیں گی۔ انہوں نے پچھلے انتخابات میں بھی مجھ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے رابطے کیے گئے لیکن پچھلی بار دوسرے لوگوں کوموقع دیا ۔اس بار خود الیکشن میں منتخب ہوکرعوام کی خدمت کروں گی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن ہاروں یا جیتوں، عوامی خدمت کیلئے میں اپنا مشن جاری رکھوں گی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کےلیے صحت وتعلیم اورروزگارسمیت مواصلات کے تمام مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھاؤں گی۔علی بیگم نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ 1983ء میں بطور پلاننگ آفیسر تعیناتی کے وقت بھی وہ پشاور کے سول سیکریٹریٹ میں واحد خاتون تھیں۔

متعلقہ عنوان :

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں