اعلیٰ تعلیم کے پائیدار فروغ کیلئے کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ مرکوز کرنے کی اشد ضرورت ہے ‘ڈاکٹر حسن عسکری

کوالٹی ایجوکیشن کو اپنا کر ہی تعلیمی اہداف کو حاصل کیا جاسکتا ہے، یونیورسٹیوں میں ریسرچ و ڈویلپمنٹ کا فروغ ضروری ہے تعلیمی شعبے کو عصر حاضر کے جدید چیلنجز سے نبرد آزما و جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے منظم پالیسی اپنانا ہوگی‘نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری سے چیئرپرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین کی ملاقات

پیر 9 جولائی 2018 17:49

اعلیٰ تعلیم کے پائیدار فروغ کیلئے کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ مرکوز کرنے کی اشد ضرورت ہے ‘ڈاکٹر حسن عسکری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے چیئرپرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں ہائیر ایجوکیشن اور ریسرچ و ڈویلپمنٹ کے شعبہ کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت اور کامیابی کی کنجی ہے، لہٰذا اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے درست سمت میں تیزی سے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

اعلیٰ تعلیم کے پائیدار فروغ کیلئے کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ مرکوز کی جائے کیونکہ کوالٹی ایجوکیشن کو اپنا کر ہی تعلیم کے شعبے میں اہداف کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ریسرچ و ڈویلپمنٹ کے کام پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ زراعت، صنعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں کے براہ راست رابطوں کو موثر بنا کر ریسرچ و ڈویلپمنٹ کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ یونیورسٹیوں میں ریسرچ و ڈویلپمنٹ کے فروغ کیلئے جذبے اور عزم سے کام کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ شعبہ تعلیم کا پائیدار فروغ ہی کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے اور تعلیم کی بدولت ہی ترقی یافتہ ممالک نے اقوام عالم میں اپنا نام پیدا کیاہے۔ تعلیمی شعبے کو عصر حاضر کے جدید چیلنجز سے نبرد آزما و جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے منظم پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے نئی اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن نظام کو عوام کی توقعات کے مطابق جدید بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ یونیورسٹیوں کو حقیقی معنوں میں علم و دانش کا گہوارہ بنانے کیلئے فعال اور متحرک انداز میں کام کرنا ہے۔ چیئرپرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین نے اپنے ادارے کی کارکردگی اورفیوچر پلان کے بارے میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں