آف شور کمپنیاں ، نیب نے عبدالعلیم خان کو 10، مونس الٰہی کو 13جولائی کو طلب کر لیا

پیر 9 جولائی 2018 17:47

آف شور کمپنیاں ، نیب نے عبدالعلیم خان کو 10، مونس الٰہی کو 13جولائی کو طلب کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے آف شور کمپنیاں رکھنے پر تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مونس الٰہی کو طلب کر لیا،دونوں رہنمائوں کی جانب سے نیب کو بعض اہم ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے آف شور کمپنیاں رکھنے سے متعلق جاری انکوائریز کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔

(جاری ہے)

نیب نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کو 10جولائی کو صبح 11بجے طلب کر لیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما مونس الٰہی کو 13جولائی کو طلب کر لیا ہے۔نیب کو علیم خان انکی اہلیہ کرن علیم خان سے متعلق اور دیگر اہم ریکارڈ نیب کو مختلف ذرائع سے مل گیا۔ نیب علیم خان کی ہیکسم کمپنی سے متعلق بھی تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب کی جانب سے علیم خان اور مونس الٰہی سے کمپنی میں فنڈز کی منتقلی، آف شور کمپنی کیوں بنائی سمیت کئی سوالات کے جوابات مانگے تھے جو تاحال نہ بھجوائے گئے ہیں۔

نیب نے دونوں رہنمائوں کے ریکارڈ سے متعلق فنانشل مینجمنٹ یونٹ، ایف بی آر، سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے ریکارڈ مانگا تھا جبکہ اب مزید تحقیقات کے لئے نیب نے دونوں رہنمائوں کو طلب کر لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں