دیا مربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد امپلی منٹیشن کمیٹی کا سیکرٹریٹ قائم

پیر 9 جولائی 2018 17:47

دیا مربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد امپلی منٹیشن کمیٹی کا سیکرٹریٹ قائم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) دیا مربھاشااور مہمند ڈیم کے دو اہم منصوبوں کی تیز تر تکمیل کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 4جولائی کے تاریخی فیصلے کے بعد امپلی منٹیشن کمیٹی برائے دیا مربھاشا اور مہمند ڈیم کا سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قائم کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین امپلی منٹیشن کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری وزارت ِ آبی وسائل سید مہر علی شاہ کو کمیٹی کا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ امپلی منٹیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس 12جولائی کو اسلام آباد میں واقع کمیٹی کے سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں