سابق صوبائی وزیر تنویر اسلم صاف پانی کمپنی مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات میں نیب کے رو برو پیش

پیر 9 جولائی 2018 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) سابق صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم صاف پانی کمپنی مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات میں نیب کے رو برو پیش ہو گئے ۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر سے فلٹریشن پلانٹس مبینہ طور پر انتہائی مہنگے داموں لگانے کے حوالے سے بیان لیا گیا ۔ یاد رہے کہ نیب نے صاف پانی کمپنی مبینہ کرپشن کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما قمر الاسلام راجہ کو گرفتارکر رکھا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں