گھریلو جھگڑوں سے تنگ پولیس اہلکاروں نے خودکشیاں شروع کر دیں

کانسٹیبل عمر حیات کے بعد بادامی باغ کے رہائشی احمد حسین نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

پیر 9 جولائی 2018 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) گھریلو جھگڑوں سے تنگ پولیس اہلکاروں نے خودکشیاں شروع کر دیں،کانسٹیبل عمر حیات کے بعد بادامی باغ کے رہائشی احمد حسین نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 23 سالہ احمد حسین کا اہلخانہ کے ساتھ جھگڑا ہوا۔

(جاری ہے)

طیش میں آکر پولیس اہلکار احمد حسین نے اپنے پسٹل سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ احمد حسین پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات جبکہ بادامی باغ کے علاقہ کھوکھر پنڈ میں رہائش پذیز تھے واضح رہے کہ پولیس نے احمد حسین کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ اسیسے پہلے چند روز قبل ایس پی مجاہد کے گن مین عمر حیات نے بھی گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں