آئی جی پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں لیڈی اہلکاروں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے کا حکم دے دیا

پیر 9 جولائی 2018 17:51

آئی جی پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں لیڈی اہلکاروں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے کا حکم دے دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) خواتین پولیس اہلکاروں کے لیے اچھی خبر،آئی جی پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں لیڈی اہلکاروں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب سید کلیم امام نے سی سی پی او لاہورسمیت پنجاب بھر میں احکامات جاری کیے ہیں کہ پولیس لائنز، تھانوں اورپولیس دفاتر میں جتنی بھی خواتین اہلکارڈیوٹی انجام دیتی ہیں ان کو گھر سے پک اورچھٹی کے اوقات میں دفاتر سے گھروں تک ڈراپ کیا جائے گا ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا مقصد خواتین اہلکاروں کی عزت نفس کو برقراررکھنا ہے اورمورال بہتر بنانا ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں