میرے بس میں ہو تو پوری دنیا میں پاکستان ٹیم کے ساتھ جاکر سبز ہلالی پرچم لہرائوں ،چاچا کرکٹ

پیر 9 جولائی 2018 18:05

میرے بس میں ہو تو پوری دنیا میں پاکستان ٹیم کے ساتھ جاکر سبز ہلالی پرچم لہرائوں ،چاچا کرکٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) صوفی جلیل عرف چاچا کرکٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اور امید ہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم مستقبل میں مذید کامیابیاں حاصل کرے گی ۔

(جاری ہے)

لندن سے واپسی پر یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چاچا کرکٹ نے کہا کہ قومی ٹیم کی جیت ٹیم ورک ،بہترین سلیکشن اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔

تمام کھلاڑی جیت کے جذبے سے میدان میں اترتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں کرکٹ کے میدانوں میں پاکستان کا ہلالی پرچم لہرا کر نہ صرف قومی ٹیم کا حوصلہ بلند کرتا ہوں بلکہ تماشائیوں کے دلوں کو بھی گرماتا ہوں ۔میرے بس میں ہو تو پوری دنیا میں پاکستان ٹیم کے ساتھ جاکر سبز ہلالی پرچم لہرائوں لیکن اس سلسلہ میں اسپانسر کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں