لاہور کی79 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 9 جولائی 2018 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) ڈی سی لاہورکیپٹن (ر)انوار الحق نے کہا ہے کہ شہر کی79 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہورنے کہا کہ ان یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سب رجسٹرارپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور پو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہورکیپٹن (ر)انوار الحقنے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں