79 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ، ڈی سی لاہور

پیر 9 جولائی 2018 19:24

لاہور۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) ڈی سی لاہورکیپٹن (ر)انوار الحق نے کہا ہے کہ آج شہر کی79 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈی سی لاہورنے کہا کہ ان یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سب رجسٹرارپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور پو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، ڈی سی لاہورکیپٹن (ر)انوار الحقنے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں