پنجاب یونیورسٹی اور کونکک یونیورسٹی جنوبی کوریا فوڈ سکیورٹی کیلئے مل کر کام کریں گے

پیر 9 جولائی 2018 19:27

لاہور۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹرفار انٹیگریٹڈ اینڈ مائونٹین ریسرچ اور کلائیمٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کونکک یونیورسٹی سیول جنوبی کوریا کے درمیان شعبہ زراعت ، ایکولوجی ، جنگلات ، ماحولیاتی تبدیلی اور ان کے فصلوں پر اثرات اور خاص طور پر فوڈ سکیورٹی کیلئے مل کر کام کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے، اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے آفس میں منعقد ہوئی ، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد ، صدر کونکک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سنگی من، ڈائریکٹرکلائیمٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سیونگو لی، ڈائریکٹر سنٹر فار انٹیگریٹڈ اینڈ مائونٹین ریسرچ ڈاکٹر صفدر علی ،رجسٹر ار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد خالد خان، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی و دیگر نے شرکت کی، معاہدے کے مطابق دونوں یونیورسٹیاں اپنے اساتذہ، طلبہ ، ملازمین ، پبلیکیشنز ، متعلقہ تحقیقی معلومات ، مشترکہ ریسرچ ورک کے تبادلوں ، لیکچرز اور سمپوزیم کے انعقاد کی پابند ہوں گی، تقریب سے خطاب کرتے ہوے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی تمام شعبہ جات میں معیاری تحقیق کو فروغ دینے کیلئے بین الاقوامی یونیورسٹیوں اور اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی، انہوں نے دونوں ممالک کے تعلیمی و تحقیقی اداروں کے درمیان روابط کو بڑھانے پر بھی زورد یا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں