پی ٹی آئی کا منشور ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہے ، عبدالعلیم خان

پیر 9 جولائی 2018 19:34

پی ٹی آئی کا منشور ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہے ، عبدالعلیم خان
لاہور۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصا ف سینٹرل پنجاب کے صدر اور لاہور سے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے پی ٹی آئی کا منشور ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہے ،عمران خان کی قیادت میں غیر جانبدارانہ احتساب کے ذریعے اداروں کو مضبوط کرتے ہوئے ملک کو صحیح معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے، دوسری طرف انتخابی مہم کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی طرف سے نواز لیگ کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے ،این ای129اور پی پی158میں عبدالعلیم خان نے بڑا بریک تھرو کرتے ہوئے نواز لیگ کے یونین کونسل173سے سابق چیئرمین ڈاکٹر ناصر ،یونین کونسل 146سے وائس چیئرمین شیخ عشرت ،یونین کونسل159سے کوآرڈینیٹرز میجر یاسین ،ارشد بھٹی اور حنیف گجر اور نیو آفیسرز کالونی وارڈ ایک سے لیگی رہنما رانا ندیم سمیت سینکڑوں کارکنوں کو تحریک انصاف میں شامل کر لیا ہے، جنہوں نے عمران خان پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ قومی سیاست کا پانسہ پلٹ چکا ہے اور انشاء اللہ25جولائی کو نواز لیگ کیخلاف ایک اور فیصلہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے دیں گے ، انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا انداز مضحکہ خیز ہی نہیں بلکہ شرمنا ک بھی ہے، انہوں نے کرپشن کی ہے کوئی معرکہ نہیں مارا ،ایسی حرکتیں انہیں عوامی ہمدردی نہیں دلا سکتی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ اب عوام عمران خان اور اٴْن کی ٹیم پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے اور نواز لیگ بری طرح مسترد ہو چکی ہے، عبدالعلیم خان نے عمران خان کے حلقہ این ای131اور صوبائی حلقے پی پی162و 163میں بھی انتخابی سرگرمیاں جاری رکھیں ، نشاط کالونی میں فیصل حاکم بھٹی ، پی پی163میں کامران ملک ، آفیسر کالونی میں ملک آصف ،ستاوت بٹ اور الفیصل ٹاؤن میں رہبر گروپ کی طرف سے دیئے گئے استقبالیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013کے مقابلے میں2018کی تحریک انصاف بہت زیادہ تعداد میں ووٹ حاصل کرے گی ، ہر طبقہ عمران خان کی سپوٹ کیلئے میدان میں آ چکا ہے اور انشاء اللہ 25 جولائی اٴْس فیصلے کا دن ہو گا جس کیلئے پی ٹی آئی نی22سال کی سیاسی جدوجہد کی ہے ، انہوں نے جگہ جگہ ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں بھی حصہ لیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ25جولائی کو کسی تاخیر کے بغیر پولنگ بوتھ پر آئیں اور بلے کے حق میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں