نوازشریف کے استقبال پر کوئی ایسا اقدام نہیں ہوگا جس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو ، مصدق ملک

پیر 9 جولائی 2018 20:35

لاہور۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ نوازشریف کے استقبال پر کوئی ایسا اقدام نہیں ہوگا جس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو ، مسلم لیگ (ن) امن ،قانون اور آئین کی تحریک ہے، انہوںنے کہا کہ نیب عدالت سے درخواست مسترد ہونے کے بعد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ تینوں استغاثے اکٹھے کر لیں لیکن اسے مسترد کر دیا گیا ، جمہوریت کی فتح اور آئین کی بالادستی کیلئے دس سال توکیا سو سال بھی جیل کاٹنا پڑی تو کاٹیں گے، مصدق ملک نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے 171صفحے میں لکھاہے کہ نوازشریف پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں