ایس بی ایچ سی آر سی کے بائیو ریسرچرز نے شوگر کنٹرول کرنے والی دوا انسولین کیپسول دریافت کر لی‘طبیب غلام نبی تجسس

پیر 9 جولائی 2018 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) صابری با ئیو ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ سنٹر جناح مارکیٹ ٹائون شپ لاہور کے طبی ماہرین طبیب غلام نبی تجسس ، حکیم محمد افضل میو،حکیم محمد اسلم جوئیہ، حکیم محمد ابو بکر، حکیم مرزا سلطان بیگ، حکیم فیصل طاہر صدیقی نے بتایا ہے انسانی بدن کے حیاتی اعضاء میں جب روکاوٹ آجاتی ہے توبدن کانظام غیر متوازن ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی لئے ہمارے بدن میںمختلف موذی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں کیونکہ انسان پورے کا پورا فلٹریشن کے نظام پہ مبنی ہے جو کہ قدرتی ہے ۔ اگر ہمارے اعضائے رئیسہ )دل ، دماغ، جگر( کی قوت مدافعت پورے اعتدال پر آجائے جتنی بدن کی ضرورت ہوتی ہے تو اللہ کے فضل سے شوگر تو کیا اکینسر تک بھی ختم ہو سکتا ہے۔ صابری بائیو ہیلتھ کئیر اینڈ ریسرچ سنٹر جناح مارکیٹ ٹاؤن شپ لاہور کے ریسرچرز کی سالہا سال کی محنت و تحقیق کا شاہکار انسولین کیپسول جس کے اجزائے ترکیبی خالصتاً بائیو میڈیسن کے استعمال سے شوگر مکمل طور پر کنٹرول ہو جاتی ہے اور اسکے جگر، معدہ اور گردوں پر کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں